عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن
عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹ انتخابات جیت بھی گئے تو عمران خان مستعفی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا حزب اختلاف کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا تاہم عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد بھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے بعد پھر انتخابات کی طرف آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم تو احتساب کرنے والے تھے تاہم انہوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم نے پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے۔ حقیقی ترقی کیلئے آن گراؤنڈ مسائل کا ادراک بے حد ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کا مسودہ جاری کر دیا

Related Posts