عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالیں گے، بابراعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کی رہائی کے لیے عمران خان لیاقت باغ راول پنڈی سے فیض آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کا دفاع کرنے کے لیے پورے ملک میں تحریک انصاف کھڑی ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں جس نے بہت قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی، عمران خان کا الزام

بتا نہیں سکتا شہباز گل کے ساتھ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ تازہ معاملات تحریک انصاف کے سامنے آئے ہیں ، جو جرم شہباز گل کے ساتھ کیا گیا وہ میں بتا نہیں سکتا، اس سے پہلے ایسی واردات پاکستان میں نہیں ہوئی، قومی آداب اور اسلامی اقدار کے باعث میں بتا نہیں سک رہا کہ شہباز گل کے ساتھ کیا گیا، ایک مرد کے لیے اس سے بڑھ کر کیا ہوگا اس کو برہنہ کردیا جائے۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، شہباز گل ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں ، عمران خان خود ہسپتال جارہے ہیں اور کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔

Related Posts