وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول کا حصہ، عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے جس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے جس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کا آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب ہوگا۔  عمران خان وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پرویز الٰہی کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے ان سے پی ٹی آئی کے اختلافات پر بھی گفتگو کریں گے جن کی بناء پر ان کے استعفے کی افواہیں گرم ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا، ذرائع کا دعویٰ تھا کہ استعفے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

 وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی ذرائع نے 6 روز قبل دعویٰ کیا کہ چوہدری برادران میں صلح کا بھی امکان ہے۔ پرویز الٰہی جلد اپنے بھائی چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔

 

Related Posts