ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے بوڑھی خاتون کے پیٹ سے 55 بیٹریاں نکال دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے بوڑھی خاتون کے پیٹ سے 55 بیٹریاں نکال دیں
ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے بوڑھی خاتون کے پیٹ سے 55 بیٹریاں نکال دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئرلینڈ کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے بوڑھی خاتون کے پیٹ سے 55 بیٹریاں نکال دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 66 سالہ خاتون کے آنتوں اور پیٹ سے 50 سے زیادہ سیل بیٹریاں نکالی ہیں۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ خاتون نے خود کو نقصان پہنچانے کیلئے جان بوجھ کر اتنی ساری بیٹریاں نگل لی تھیں۔

اس حوالے سے آئرش میڈیکل جرنل میں ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں یہ بتایاگیا ہے کہ خاتون کا علاج ڈبلن کے سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی اسپتال میں ابتدائی طور پر تقریباً 55 بیٹریوں کو نگل جانے کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

آپریشن سے قبل خاتون کا ایکسرے کیا گیا جس سے اُن کے جسم میں بیٹریاں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے خاتون کے جسم سے قدرتی طور پر بیٹریاں نکلنے کا انتظار کیا۔ تاہم ایک ہفتے کی مدت میں خاتون 5 بیٹریاں قضائے حاجت کے دوران جسم سے نکالنے میں کامیاب رہی۔

اس کے بعد اگلے تین ہفتوں کے دوران لیے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیٹریاں اب بھی پیٹ میں ہی موجود ہیں جس کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے تقریباً 46 سے زائد بیٹریاں خاتون کے پیٹ سے نکالیں۔

Related Posts