وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت 17 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت 17 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت 17 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 17 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کورونا ویکسین سمیت ملکی و سیاسی اہمیت کے حامل اہم معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی منظور متوقع ہے۔ اجلاس میں براڈ شیٹ کیس کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری ری اسٹرکچرنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین اراکینِ کابینہ کو بریفنگ دیں گے، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اور فیوچر ایڈمنسٹریشن فنڈ پر بھی بریفنگ ہوگی۔

کابینہ کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول بھی منظور کیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل  اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔ نفٹ میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

پاکستان کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق عالمی نیٹ ورک بمبو اینڈ رتن میں شمولیت پر بھی بریفنگ ہوگی۔ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کی توسیع کی توثیق کی جائے گی۔ نادرا کے مالی سال 2020ء کے آڈٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس 2 روز قبل طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا

Related Posts