پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی
خاتون جج کو دھمکی کا کیس: پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس بغیر وارنٹ ہمارے کارکنان کو اغوا کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اعجاز الحق کی مسلم لیگ ضیاء پی ٹی آئی میں ضم

اپنے بیان میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ چھاپے کے دوران اگر پی ٹی آئی کارکنان گھر پر موجود نہ ہوں تو ان کے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ تمام کارکنان اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ (22 مارچ) کو مینار پاکستان پر پاور شو کا اعلان کرتے ہوئے اسے پی ڈی ایم حکومت کے خلاف ’ریفرنڈم‘ قرار دے دیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی جب عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہوئے تھے۔

Related Posts