جناح ہاؤس پر حملے کا الزام، عمران خان کو جے آئی ٹی نے آج طلب کر لیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف پر جناح ہاؤس حملے کے الزام پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی نے  عمران خان  کو آج طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی اراکین عمران خان سے جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں پوچھ گچھ کریں گے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی کامران عادل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کیلئے آج سہ پہر 4بجے کے وقت طلب کیا ہے۔ عمران خان کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں تفتیش کا حصہ بننا ہوگا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان سے 9 مئی کے واقعات بشمول جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیز کارروائیوں پر سوالات کیے جائیں گے۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے 9مئی کے واقعات پر 10جے آئی ٹیز بنائی تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ اب تک عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 200سے تجاوز کر گئی۔