اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں اور باضابطہ طور پر استعفیٰ دینے کی پیشکش بھی کی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں یہ اقدام اٹھانے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران تحریکِ عدم اعتماد پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ آپ کو حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے گمراہ کیا گیا ہے۔
آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ