عمران خان نے پارٹی کو پرویز الٰہی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خیالات کو پارٹی پالیسی کے خلاف قراردیا اور وضاحت مانگنے کی تجویز دی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے واضح مؤقف کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب اوران کے بیٹے نے ایسا بیان کیوں دیا؟ دونوں ہمارے مؤقف کی نفی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے اتحادیوں پرڈبل گیم کھیلنے کاالزام بھی لگادیا لیکن عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو فی الحال پرویزالہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب وی لاگرزسے گفتگو میں سربراہ تحریک انصاف نے ہدایت کی کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں بھی لگتی تو نظرانداز کریں، حلیفوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی۔

Related Posts