لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کومشورہ دیا کے وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج اللہ تعالیٰ نے انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے، عمران خان سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگ صحیح اور نیک مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں، عمران خان کومشورہ دیا کے وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقوں کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اپنے ا ندر خودپسندی نہ آنے دیں، ماضی میں نواز شریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں، پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کراستعمال نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہیں نہیں جارہے، حکومت آئینی مدت پوری کریگی،شیخ رشید