پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب رونمائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔

پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایڈرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے کپتان و مالکان نے بھی شرکت کی۔

پی ایس ایل 5 کی ٹرافی دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمداور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان گراؤنڈ میں لے کر آئے، جس کے بعدچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی و دیگر کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا اور ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکے، پی ایس ایل کی ٹرافی برطانوی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس کی جانب سے تیار کی گئی جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

Image result for psl trophy

ٹرافی کی لمبائی 65 سینٹی میٹر ہے اور اس کا کل وزن 8 کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں، یہ ٹرافی اب پی ایس ایل کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال ہوگی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔

تقریب رونمائی کے بعد چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا ے پی ایس ایل فرنچائزکے مالکان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل مکمل پاکستان میں ہورہا ہے، جو وعدہ کیا وہ آج پورا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: کراچی پولیس نے متبادل راستوں کا خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا

احسان مانی کا کہنا تھا کہ یہ پورا ایونٹ پاکستان کا ہے اور اس کے لیے عوام نے ہمیں بہت سپورٹ کیا، افتتاحی تقریب کراچی میں ہورہی ہے اور یہاں کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔