مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں ہے، انہیں چاہئے کہ عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا، جس کی قیادت ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کررہی ہیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی تو فیروز پور روڈ پر پہنچیں ہیں، اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوگا، حکومت جا چکی ہے، بس خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں، عمران خان کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں ہے، انہیں چاہئے کہ عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، ماڈل ٹاون سے اسلام آباد کیلئے روانہ