حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔ عمران خان کا آزادی مارچ کیلئے ویڈیو پیغام جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔ عمران خان کا آزادی مارچ کیلئے ویڈیو پیغام جاری
حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔ عمران خان کا آزادی مارچ کیلئے ویڈیو پیغام جاری

پشاور: چیئرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، میں ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس وقت اپنے آزادی مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور ولی انٹرچینج پہنچنے والا ہوں جہاں سے ہم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی طاقت کا اہم مظاہرہ، عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کیلئے تیار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں عمران خان نے کہا کہ میں ولی انٹرچینج سے آزادی مارچ کے کارواں کی قیادت کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ سب نکلیں گے کیونکہ یہ ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریکِ انصاف نے آزادی مارچ کی قیادت کیلئے کمر کس لی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے صوابی میں پی ٹی آئی کارکنان سے مختصر خطاب کا فیصلہ کیا۔

 سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج دوپہر 12 بجے پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوں گے۔ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوابی تک کا سفر کریں گے۔

Related Posts