عمران خان 22 کی جگہ 23مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے رضامند

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان 22 کی جگہ 23 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے رضامند ہیں۔ نوٹس کا تحریری جواب ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عمران خان کو 22 مئی کو حاضر ہونے کیلئے نوٹس بھجوایا، عمران خان نے نیب تحقیقات کا 22 مئی کو حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے 23 مئی کو حاضری کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

زمان پارک میں دہشتگرد نہیں تو تلاشی دیں۔مریم اورنگزیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کو تحریری جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انکوائری رپورٹ کی نقل یا وکیل دینے کی درخواست کردی۔ اپنے خط میں عمران خان نے کہا کہ 16 مئی کو نوٹس کا جواب فیکس کیا گیا تھا، 22 مئی کو دستیاب نہیں ہوسکتا۔

خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد نیب کی انکوائری رپورٹ پولیس لائنز میں ہی رہ گئی۔ میری درخواست ہے کہ انکوائری رپورٹ زمان پارک یا اسلام آباد میں میری قانونی ٹیم کو مہیا کی جائے۔ گوہر علی خان مجھے اہم نکات سے آگاہ کریں گے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے 16 مئی کو نیب راولپنڈی نے تفتیش کیلئے بلایا۔ میں 23 مئی کو ضمانت کی متعدد درخواستوں کے ساتھ اسلام آباد آؤں گا۔ دن 11بجے تک عدالتوں سے فارغ ہو کرنیب آفس میں شاملِ تفتیش ہوسکتا ہوں۔ 

Related Posts