اٹک: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ہفتوں کی توسیع آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے کی۔ کیس کی سماعت معزز جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں کی۔
میری گزارش پر نواز شریف نے عمران ریاض کی بازیابی کرائی۔جاوید چوہدری
جیل میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے وکلا عمیر نیازی اور سلمان صفدر پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو عمران خان کے خلاف چالان جلد جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمانڈ میں توسیع کردی۔
قبل ازیں پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منتقل کرنے کا حکم سامنے آیا تاہم اٹک جیل حکام نے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل سے انکار کردیا اور کہا کہ ہمیں حکم نامہ نہیں ملا۔
وفاقی وزارتِ قانون کی جانب سے سائفر کیس کی سماعت کا این او سی جاری کیا تھا۔ عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ آج پورا ہونے پر عدالت نے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع منظور کرلی۔