آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤ نہیں ڈال سکتی، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan is attending J-10C induction ceremony

کامرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جے 10سی سے دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا، مسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤ نہیں ڈال سکتی۔

کامرہ میں فائٹر ایئرکرافٹ جے 10سی کی ایئرفورس میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، 40 سال پہلے ایف 16 کی شمولیت پر خوشی ہوئی تھی، اپنی قوم کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جے 10سی سے دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ ہماری آرمڈفورسز ملک کا دفاع کر سکتی ہیں، مسلح افواج کی طاقت اس وقت بنتی ہے جب قوم ساتھ کھڑی ہو،جب قوم ساتھ کھڑی ہوتو مسلح افواج کا حوصلہ مزید بڑھتا ہے، بالاکوٹ میں پاکستان کے جواب سے پوری دنیا میں پیغام گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سمت درست، معیشت بہتر ہو رہی ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤ نہیں ڈال سکتی، حکومت نے نچلے طبقے کیلئے اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں:جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور نکل گئے، فواد چوہدری

اس سے قبل سربراہ پاک فضائیہ نے تقریب میں معززمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ایک چیلنجنگ دور میں رہ رہے ہیں، خطےمیں امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے، پاک فضائیہ وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، خطے میں امن کیلئے چین کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان اور چین آزمائے ہوئے دوست ممالک ہیں۔

Related Posts