اہم اقدام: وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ (شیلٹر ہوم)  کا افتتاح کردیا جس کے بعد انہیں پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا۔

پناہ گاہ کے افتتاح کے بعد دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی و قومی قیادت کے اہم رہنما وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

افتتاح کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر حکام کے ساتھ بیٹھ کر پناہ گاہ کے کھانے کا لطف اٹھایا۔

یاد رہے کہ   وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر فیصل آباد پہنچے ہیں  جس کے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے منصوبوں پر اہم  پیش رفت متوقع ہے۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وزیر اعظم عمران خان پناہ گاہ کا افتتاح کرچکے ہیں جبکہ ایک روزہ دورے کے دوران علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں 9 خصوصی اقتصادی زونز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو سی پیک اقتصادی تعاون فریم ورک کے تحت آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  کا ایک روزہ دورۂ فیصل آباد

Related Posts