اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پولیس نے تحریکِ انصاف کے کارکنان پر سنگین الزامات عائد کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں مبینہ پلان کے تحت عمران خان کی گرفتاری میں ناکام رہی۔ حراست میں لیے جانے سے قبل ہی پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔
سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک
پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تاہم پی ٹی آئی کارکنان چیئرمین کو گرفتاری سے بچانے کیلئے ڈٹ گئے۔ کارکنان نے بھی پتھراؤ کیا۔ احاطۂ عدالت میں شیلنگ کے باعث عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔
شہرِ اقتدار کی پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر 25 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مظاہرہ کرنے والوں نے ہم پر نہ صرف پیٹرول بموں سے حملہ کیا بلکہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اس دعوے کے ثبوت دستیاب نہیں ہوسکے۔