مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، شیخ رشید

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، اب وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی موقف ہے۔ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہیIMF کا بیل آوٹ پیکج آیا۔ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ 90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:نو منتخب واثق قیوم عباسی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے۔ حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

Related Posts