متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے 5 پاکستانی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امارات: وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شمالی اور مشرقی امارات میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے والے سیلاب میں پانچ پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سیلاب میں پانچ پاکستانی شہریوں کی جانیں گئیں اور انہوں نے شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متحدہ عرب امارات سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ”ہم مرنے والوں کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادرانہ عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے،”

جمعہ کو متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ایشیائی ممالک کے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت داخلہ فیڈرل سنٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر علی سالم التونائیجی نے قبل ازیں کہا کہ ”ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ امارات میں سیلاب کی وجہ سے ایشیائی قومیتوں کے چھ افراد جان سے گئے۔”

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے 27 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی اور انہوں نے اپنی فوج کو بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے تعینات کیا۔

مزید پڑھیں:امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کے شمالی امارات میں اچانک سیلاب آنے کے بعد تقریباً 900 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ جمعرات کو فجیرہ اور شارجہ میں 3,897 سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا۔