عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو باہر نکل کر گرفتاریاں دینے اور جیلیں بھرنے کی ہدایت کر دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو نارتھ ویسٹ اسٹار

اڈیالہ جیل میں قید، قیدی نمبر 804، سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو روپوشی فوری طور پر ختم کر کے باہر نکلنے اور کھلے عام گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں اور باہر نکلیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام روپوش رہنما اب سامنے آکر گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں جن میں مراد سعید، حماد اظہر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Related Posts