نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے رابطہ کیا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے ماہرِ قانون بابر اعوان سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے پر مشورہ طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آج سے شاہراہیں بند کرنے کا عمل شروع

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے 26 مارچ کے فیصلے پر عمل درآمد کا مشورہ دیا جبکہ عدالتِ عظمیٰ نے نواز شریف کو پاکستان میں علاج کروانے کا حکم دیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور  سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے پروفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج  فیصلہ کرنے والی تھی، تاہم کمیٹی کا اجلاس ہونے سے قبل منسوخ کردیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے گزشتہ روز منعقدہ بے نتیجہ اجلاس کے بعد فیصلہ ہوا تھا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فیصلہ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منسوخ ہوگیا

Related Posts