پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، رکنِ اسمبلی گرفتار، عمران خان کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، رکنِ اسمبلی گرفتار، عمران خان کی مذمت
پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، رکنِ اسمبلی گرفتار، عمران خان کی مذمت

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردئیے، رکنِ اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کی غیر جمہوری پالیسی کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ سے قبل تحریکِ انصاف کی کمر توڑنے کیلئے پولیس نے لاہور اور اسلام آباد میں کارروائی کی۔ سابق وفاقی وزراء اور اراکینِ اسمبلی کو نشانہ بنایا گیا تاہم گرفتاریوں میں کامیابی نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈونلڈ لو کو برے رویے پر برطرف کرنا چاہئے، عمران خان

سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر، راجہ بشارت، یاسمین راشد، سابق معاونِ خصوصی عثمان ڈار اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔

گھر پر پولیس چھاپے پر حماد اظہر کی والدہ نے برہمی کا اظہار کیا۔ پنجاب کے علاوہ سندھ پولیس نے بھی تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی اور رہنماؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی سیف الرحمان محسود کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور سندھ میں چھاپوں کے متعلق کہا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے، ایسی ہی حرکتیں کرتی ہے۔ کریک ڈاؤن سے ن لیگ کا فاشسٹ چہرہ عیاں ہوگیا ہے۔ 

Related Posts