لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونے دیں گے، انتخابات ہر صورت مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے مینارِ پاکستان پر گزشتہ شب جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آئین کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز کے اندر ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کیسے کہہ سکتا ہے کہ اکتوبر میں انتخابات ہوں گے؟
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
جلسے میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جھوٹ بولا کہ ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ اگر پیسے نہیں ہیں تو اکتوبر میں انتخابات کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟انتخابات ہر صورت مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کا نظام کمزور ہے۔ میرے خلاف دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں۔ یہاں پنجاب میں غلامی کا نظام ہے، سندھ میں بھی غلامی سسٹم ہے۔ جس ملک میں قانون اور انصاف ہی نہیں تو وہ ملک اوپر کیسے آسکتا ہے؟
قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کے انعقاد کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط بھی لکھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی آزادی تب ملے گی جب قانون اور انصاف کا نظام مضبوط ہوگا۔