اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں بارش نے جل تھل کردیا، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ بارش کا سلسلہ رات گئے تک وقفے وقفے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ بارش نے شہر اقتدار کے حسن کو چار چاند لگادیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:بچوں پر روزے کتنی عمر میں فرض ہوتے ہیں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا ہے،اسلام آباد میں 27 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts