اسلام آباد، عدالت نے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان
علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدالت نے 8 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے روسٹرم پر آ کر اپنے مؤکل کے حق میں دلائل دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

جی 20 اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب سیّد اصغر حیدر نے چیئرمین نیب کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

نیب کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیسز کی تفتیش کیلئے 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم بنائی گئی ہے جس کی سربراہی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کریں گے۔

قبل ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جو تاحال جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی آج عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرۂ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

Related Posts