عمران خان گرفتار، پی ٹی آئی کا فیصلے کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام، انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس میں سزا، عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء کے پاس اپیل کرنے کا آپشن ہے، پی ٹی آئی کو فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا اور پولیس انہیں لیکر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

Related Posts