رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، عمران خان
ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، عمران خان

رینجرز نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد زخمی گارڈز کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عزت ادارے کی نہیں، قوم کے ہر شہری کی ہونی چاہیے، عمران خان 

تاحال گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں2 مقدمات میں ضمانت کی غرض سے پیش ہونے والے تھے، تاہم رینجرز نے سابق وزیر اعظم کو گرفتار کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے۔ وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا۔

معروف صحافی شاکر محمود اعوان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو گرفتار کرکے لے جاتے ہوئے رینجرز کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ 

ایک اور صحافی فہیم اختر ملک نے کہا کہ رینجرز نے عمران خان اور ان کے وکیل پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے بعض وکلاء پر تشدد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔

سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر دورانِ گرفتاری تشدد کی اطلاعات آئی ہیں۔ تمام قوم اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور آج پورا پاکستان باہر نکلے گا۔ 

 

 

 

Related Posts