اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔ اگر جمہوریت کے عمل کو فروغ دینا ہے تو ضروری ہے کہ فوری عام انتخابات منعقد کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق اداروں کو حکومت کے ماتحت کرنے کی قانون سازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
عمرانی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کیا،مریم نواز