عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی،مریم نواز
عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی،مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی،ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا،ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے جاتی امرا میں ن لیگ کی نائب صدر سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کے دوران لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتایا اور اہم پیغام بھی مریم نواز کو پہنچایا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ مہنگائی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔اس وقت وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی اتحادی جماعتوں کے اشتراک سے حکومت چل رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی۔ ملکی استحکام کے ساتھ ملکی وقار بھی ہمیں عزیز ہے، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی

سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ عمران خاں پاکستان کو تباہی کی طرف سے لیکر جارہا تھا،ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے عمران خاں کو اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہو چکا تھا،ہمیں ملک پاکستان عزیز ہے۔ پی ڈی ایم کو بحرانی حالات میں حکومت کا کوئی شوق نہیں تھا۔

Related Posts