کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ
کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ

کراچی:کچی آبادیوں کو بہتر کرنا حکومت کا فرض ہے اور کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکشاپ کا اہتمام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ورلڈ بنک کی معاونت سے کیا تھا۔اس موقع پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان اور کراچی واٹر سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے بھی کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے جو این جی اوز،حکومت کی مدد کررہی ہیں اس پر ان کے شکر گذار ہیں۔

مزید پڑھیں: کروز شپ کو داخلے کی اجازت نہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔محمود مولوی

انہوں نے ماہرین کو دعوت دی کہ وہ دنیا کے دیگر شہروں کے ماڈل کے مطابق کراچی کی کچی آبادیوں کو بہتر بنانے اور زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے تجاویز پیش کریں۔ تاکہ کچی آبادیوں میں کھیل کے میدان،اسکول, کالج، پارک، اور دیگر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

Related Posts