نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مشروط کرنا غیر انسانی فعل ہے۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مشروط کرنا غیر انسانی فعل ہے۔احسن اقبال
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مشروط کرنا غیر انسانی فعل ہے۔احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کو حکومت نے مشروط کردیا جبکہ یہ ایک غیر انسانی فعل ہے۔

سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سیاسی بیانیے کو تقویت دینے کے لیے غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے 5 بندے مفرور، نواز شریف کی ضمانت دینے سے قبل سوچ لیں۔عثمان ڈار

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر عدالت سے  امید ہے کہ ریلیف دے دیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے چوٹی کے ماہرین نواز شریف کے معاملے پر ضمانتی بانڈ کی شرط عائد کرنے پر قانونی آراء کا اظہار کرچکے  اور میں نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ای سی ایل کے معاملات پہلے بھی دیکھے مگر  ایسا کبھی نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ کے مطالبات کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے تاہم کسی بھی ماورائے آئین، پرتشدد احتجاج اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد4 نومبر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،اناڑی حکومت نے جس طریقے سے چلایا، معاشی طور ملک کو پر کریش کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرتشدد احتجاج اور غیرجمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، احسن اقبال

Related Posts