درآمد شدہ خام مال پر سیلز ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں جبکہ مقامی پیداوار پر بھاری ٹیکس عائد ہے۔اکانومی واچ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درامد شدہ خام مال پر سیلز ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں جبکہ مقامی پیداوار پر بھاری ٹیکس عائد ہے۔اکانومی واچ
درامد شدہ خام مال پر سیلز ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں جبکہ مقامی پیداوار پر بھاری ٹیکس عائد ہے۔اکانومی واچ

کراچی: پاکستان اکانومی واچ کے مطابق پاکستان میں درآمد شدہ خام مال پر سیلز ٹیکس یا ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی جبکہ اس کے برعکس مقامی پیداوار پر بھاری ٹیکس عائد ہے جس کے باعث مقامی انڈسٹری کی  کاروباری لاگت بڑھ جاتی ہے۔

اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے کہا ہے کہ مقامی صنعت کو زوال کا سامنا ہے کیونکہ سیلز ٹیکس کے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے درآمد کردہ خام مال کی طلب بڑھ گئی ہے جبکہ مقامی خام مال کی مانگ بے حد کم ہوئی۔زیرو ریٹنگ کے خاتمے کے بعد برآمدی صنعت مقامی منڈی سے خام مال نہیں خریدتی بلکہ درآمدات کو ترجیح دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم اکتوبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ سیلز ٹیکس قوانین میں ردو بدل کی وجہ سے مقامی صنعت مسائل میں گھر چکی ہے اور بے تحاشا زرِ مبادلہ برباد ہو رہا ہے۔ درآمدات کو مقامی پیداور پر ترجیح دی جارہی ہے جس کے باعث ملک میں صنعتیں بند اور دیوالیہ ہو رہی ہیں۔

قوانین کے حوالے سے ڈاکٹر مرتضیٰ نے تجویز دی کہ درآمدات کو مقامی پیداوار پر ترجیح دینے کی پالیسی ملکی مفادات کے خلاف ہے، اس لیے اس کو بدلنا ضروری ہے اور قوانین کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے تاکہ مقامی صنعتوں کو فروغ ملے۔ حکومتی پالیسی سے ملک بھر میں کپاس، دھاگے اور خام کپڑے کی طلب کم ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں صنعتی یونٹ بند ہونے کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار اور اس پر عملدرآمد کو تیز کر دیا ہے،سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے وقت پر مکمل ہو سکیں۔حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سی پیک سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پردور کیا جارہا ہے، خسرو بختیار

Related Posts