اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی متوقع ہے، نواز شریف کی لیگل ٹیم نے بھی اس حوالے سے عندیہ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے دبئی جائیں گے، جہاں سے ان کی سعودی عرب روانگی بھی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج فرانس سے لندن جائیں گے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگران سیٹ اَپ کے قیام اور دیگر معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔