آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا امکان، پاکستان سری لنکا کو 20 کروڑ ڈالر قرض دیگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF likly to resume stalled $6bn loan programme to Pakistan

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پر عملدرآمد کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری ہونے کا امکان، پاکستان سری لنکا کو 20 کروڑ ڈالر قرض دیگا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی بحالی اور ایک ارب ڈالر قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان نے 350 ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے ٹیکس وصولیوں کاہدف271 ارب روپے سے بڑھاکر6100 ارب روپے کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا ہدف 600 ارب روپے سے کم کرکے 356 ارب روپے کر دیاگیا ہے، ہرماہ چار روپے فی لیٹر کے حساب سے پی ڈی ایل بڑھانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کے علاوہ بجلی اورگیس کے بلوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔

کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس آئی ایم ایف کے مطالبے پر آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے شیڈول 5، 6، 7، 8اور 9 میں ترامیم بھی کردی گئیں، یوں یہ تمام اقدامات کرکے آئی ایم ایف کی سبھی شرائط پوری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:گزشتہ 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 28ارب 80کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالرقرض جاری کر دیاجائے گا اور ساتھ ہی قرض بحالی پروگرام بھی شروع ہو جائیگا۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا۔سری لنکن میڈیاکے مطابق قرض لینے پر اتفاق سری لنکن وزیرتجارت کے حالیہ دورہ پاکستان میں ہوا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیل طے کی جارہی ہے اور پاکستان سے حاصل قرض سے پاکستانی سیمنٹ اورچاول خریدا جائے گا۔

Related Posts