آئی ایم ایف نے آٹا، گھی، دال، چاول، گیس اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF demands govt to withdraw subsidy on five edible items

اسلام آباد :بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت پاکستان سے کہا کہ مذاکرات سے پہلے آٹا ، گھی ، دال، چاول ، گیس اور بجلی پر سبسڈی واپس لی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اکتوبر میں شروع ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف نے مذاکرات سے پہلے سبسڈی واپس لینے اور مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذاکرات میں پاکستان کی معیشت، اہداف کا حصول ، سبسڈی ، ٹیرف اور گردشی قرض کی صورتحال پر توجہ دی جائے گی۔بین الاقوامی قرض دہندہ نے کہا کہ آٹا ، گھی ، چینی ، دال اور چاول پر سبسڈی ختم کی جائے اور ٹارگٹڈ سبسڈی صرف ان لوگوں کو دی جائے جو احساس پروگرام میں شامل ہوں۔

مزید پڑھیں:بڑھتی ہوئی مہنگائی

پیر کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا تھا اور امید ظاہرکی تھی کہ یہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر کیش سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ گندم کی ریلیز پرائز 19 سو روپے کردی ہے جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوجائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا اور طلب و رسد میں تعطل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،قیمتوں کے استحکام کے لیے پیداوار بڑھانا ہوگی۔

Related Posts