اسلام آباد: بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فوراََ اضافہ کیا جائے اور کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔
ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے
وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعائیت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان بھی مانگ لیا۔ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ریلیف کا اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے۔