پاکستان کے بلے باز امام الحق کی مایوں کی تصاویر جاری ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اوپننگ بلے باز امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ گزشتہ ماہ نومبر کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس تقریب کی تمام ہی تصاویر کو بہت پسند کیا گیا جبکہ امام اور انمول کی محبت کو حقیقی منزل مل جانے کی خوشی بھی تمام تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر عیاں تھی۔
v
امام الحق نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہِ دسمبر کو بھی اپنی شادی کے رنگ سے رنگین بناتے ہوئے مایوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پیلے کُرتے کے ساتھ گھوم والی شلوار زیب تن کئے ہوئے ہیں۔