امام الحق کا دورۂ آسٹریلیا کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امام الحق دورۂ آسٹریلیا سے قبل ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر شادی کی تیاریوں کے باعث تربیتی سیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کیلئے لگنے والے ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنے گی تاہم امام الحق کیمپ کے تربیتی سیشن میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ 25 اور26 نومبر کو امام الحق کی شادی کیلئے تقریبات ہوں گی۔

پاکستان کپ : پشاور، کراچی وائٹس، ملتان اور فاٹا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اوپنر بیٹر امام الحق شادی کی تیاریوں کے باعث ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز کا کیمپ راولپنڈی میں 24 سے 27نومبر تک منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

عبدالرزاق کا ایشوریا رائے کے متعلق قابلِ اعتراض بیان

اوپنر بیٹر کی شادی کی تقریبات بھی اسی دوران ہوں گی جس کے باعث امام الحق ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں ہوں گے۔ امام الحق کی تقریبِ نکاح 25 نومبر کو ہفتے کے روز طے پائی ہے جس سے اگلے روز ولیمے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کرکٹ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات امام الحق کی شادی میں شریک ہوں گی۔ امام الحق کی شادی ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب قومی ٹیم ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث تشویش کا شکار ہے۔

Related Posts