اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بدعنوانی، کروڑوں کی غیر قانونی آمدن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بدعنوانی، کروڑوں کی غیر قانونی آمدن شروع
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بدعنوانی، کروڑوں کی غیر قانونی آمدن شروع

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس میں بدعنوانی جاری ہے، کروڑوں کی غیر قانونی آمدنی شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں تعینات بدعنوان عملے نے مافیا کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، گاڑیوں کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹس بکنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ سمیت دیگر امور میں شہریوں کو بینک ایجنٹس اور پرائیویٹ ٹاؤٹس کے حوالے کردیا گیا۔

سب اچھا کرنے کیلئے مختلف ریٹس مقرر ہیں جس سے روزانہ لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں جس کا حصہ اوپر تک پہنچایا جاتا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئی ٹی برانچ میں تعینات عملہ گاڑیوں کے عام نمبر کی بکنگ پر بھی 5 سو روپے فی کس رشوت وصول کرتا ہے جبکہ سنگل نمبر کے الگ ریٹ مقرر ہیں۔

مخصوص نمبر کی سرکاری فیس کے علاوہ بھی 30 سے 50 ہزار روپے تک فی کس وصول کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہری نمبر پلیٹ کی بکنگ کیلئے جب رابطہ کرے تو اسے ٹال دیا جاتا ہے جبکہ ٹاؤٹس کے ذریعے آنے والے شہریوں کو چھٹی سرییز تک کے نمبر بھی بک کرکے دئیے جاتے ہیں۔

اسی طرح نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فائنل سلپ تھماتے ہوئے بھی اعتراضات لگا کر نذرانے وصول کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ سب سے زیادہ لوٹ مار کی جاتی ہے۔ ٹرانسفر کیس والی گاڑی کی چیکنگ کے دوران اگر گاڑی موجود ن ہو تو 2 سے 3 ہزار لیے جاتے ہیں۔

نئی گاڑی جب رجسٹریشن کیلئے آتی ہے تو گاڑی کی عدم موجودگی کی صورت میں 3 سے 5 ہزار روپے ہڑپ کیے جاتے ہیں تاہم گاڑی کی سی سی یا ہارس پاور کے مطابق یہ نرخ بھی بڑھا دئیے جاتے ہیں۔ مشکوک گاڑی کی چیکنگ روکنے کے بعد اچھی خاصی رقم حاصل کرکے اسے کلین چٹ دے دی جاتی ہے، جس پر حکام نے چپ سادھ رکھی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عیسیٰ نگری چیزاپ مال کے قریب تیر رفتار ٹرالر گاڑی پر الٹ گیا

Related Posts