سنگجانی انڈر پاس مسائل کی آماجگاہ، سرکاری ارضی پر پختہ تعمیرات جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

illegal construction of government lands continues in islamabad

اسلام آباد :سنگجانی انڈر پاس مسائل کی آماجگاہ بن گیا، بااثر لینڈ مافیا کا سرکاری ارضی پر پختہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، سی ڈی اے اور این ایچ اے انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

کروڑوں کی مالیت سے تعمیرہونے والا سنگجانی انڈر پاس ہزاروں افراد کی واحد گزر گاہ ہے جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔

عوامی حلقوں وسول سوسائٹی کی مطابق عدالتی احکامات پر حکومت کی طرف سے شاہراہوں، بازاروں اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کے ختم کرنے کا منصوبہ عملی طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

لینڈمافیا نے سی ڈی اے اور این ایچ اے کے بدعنوان اہلکاروں کے علاوہ بعض سیاسی اور صحافتی شخصیات کے ساتھ ملی بھگت کرکے سنگجانی انڈر پاس کے اطراف سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرکے کروڑوں روپے مالیت سے عوامی سہولت کیلئے تعمیر کئے جانے والے انڈر پاس سے شہریوں کا گزرنا دشوار بنارکھا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے سنگجانی انڈر پاس ہزاروں افراد کی واحد گزر گاہ ہے جو سی ڈی اے،این ایچ اے انتظامیہ کی چشم پوشی صفائی کا معقول انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کچرا کنڈی بن چکی ہے ۔

آئی جے پی روڈ کچہ اسٹاپ،شاہین آباد،چونگی نمبر 26،موٹروے چوک بس اسٹاپ جھنگی سیداں،ترنول سمیت دیگر مقامات پر این ایچ اے،سی ڈی اے کے بعض افسران کی سرپرستی غیر قانونی کھوکھے،ہوٹلز،تعمیراتی لکڑی کے گودام،کنٹینر،ہیوی مشینری کے پارٹس،پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن مالکان نے حد سے تجاوزکرتے ہوئے ڈسپنسر بھی سرکاری اراضی میں بنائے ہوئے ہیںاورٹائر شاپس بھی جی ٹی روڈ پر قائم کررکھی ہیں۔

سیاسی وسماجی حلقوں ،سول سوسائٹی اور معززین کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی اے اور این ایچ اے کی طرف سے واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی پر دوبارہ لینڈ مافیا کا قابض ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں: بااثر لینڈ مافیا نے آزاد کشمیر میں گھر ہتھیا لیا، غریب شہری بیوی اور بیٹیوں کو لیکر اسلام آباد میں دربدر

سی ڈی اے اراضی پر آئی جے پی رو ڈکچہ اسٹاپ پر پختہ تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے ،ترنول،سرائے خربوزہ،جھنگی سیداں سمیت جی ٹی روڈ کے اطراف گرین ایریا میں تجاوزات مافیا نے سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرتے ہوئے ہوٹل، ہیوی مشینری کے اسپیر پارٹس کے گودام بنالئے ہیں جہاں سے سالانہ کروڑوں روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

Related Posts