اسلام آباد : ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے مقدمہ کی سماعت 18 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رجسٹرار ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جسٹس امیر فاروق نااہلی کیس کی کارروائی کی سربراہی کریں گے۔
عدالت نے کابینہ ڈویژن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ نے فیصل واوڈا کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت چھپائی اور الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایااس لیئے وہ صادق اور امین نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: فیصل واوڈا کے بوٹ شو پر کاشف عباسی قصور وار کیسے ؟؟؟