اسلام آباد: عدالت نے ضابطۂ اخلاق خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے جلسے کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وزیر اعظم کے بعد عثمان بزدار کیخلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے حکومت کے حق میں دلائل پیش کیے۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے 6 اپریل کو فریقین ضابطۂ اخلاق خلاف ورزی کیس میں مزید دلائل طلب کر لیے۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ اگر الیکشن کمیشن کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے تو نوٹس جاری کرے۔ وکیل علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو جرمانہ کرنے سے روکا جائے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آئندہ کی سماعت سے قبل نوٹس جاری کرنے کے علاوہ نااہلی یا جرمانہ کرنے سمیت دیگر کوئی کارروائی نہ کرے۔