نوازشریف کو عدالت میں پیشی کا آخری موقع، اخباروں میں اشتہار جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC releases advertisement for summoning Nawaz on Nov 24

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو طلب کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اخباروں میں  اشتہار جاری کردیئے۔

ہائی کورٹ نے 19 اکتوبر کو اخبارات میں نواز شریف کی طلبی کااشتہار شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ اشتہاراخبار کے پچھلے صفحے کے ایک چوتھائی حصے میں کالے رنگ میں چھاپنا چاہئے۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے مفرور ہیں اور انہیں اشتہار کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کا ایک آخری موقع دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حتمی موقع دیا تھا۔

جسٹس امیر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اردو اور انگریزی دونوں اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے نواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کے بارے میں بتایا جائے۔

حکم کے مطابق ہائی کمیشن کے توسط سے یہ اشتہار بھی برطانیہ کو بھیجا جانا چاہئے۔ مزید یہ کہ اردو اور انگریزی اخبارات کے لندن ایڈیشن میں بھی یہ اشتہار چھاپنا چاہیے جس کی قیمت وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی بھٹو کا شہر ہے، 18اکتوبر کو منفی سیاست کو دفن کردینگے ،قائم علی شاہ

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ نواز شریف کو مفرور قرار دینے کے لئے کارروائی شروع کرے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو اشتہاری اخراجات ایک ہفتے میں ہائی کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

Related Posts