اسلام آباد : ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔
شائستہ پرویز ، عبداللہ خان اور بیگم طاہرہ بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی کی ملائکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی اہلیت کے خلاف تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
اراکین اسمبلی پرالزام لگایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے حقائق پر مبنی معلومات چھپائیں۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگ لی