اسلام آباد، عدالت کا تحریکِ انصاف کے 70 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض آسٹریلوی کرکٹرز کا مؤقف ہے کہ سری لنکا کو پیٹرول کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، ادویات کی کمی اور افراط زر کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض آسٹریلوی کرکٹرز کا مؤقف ہے کہ سری لنکا کو پیٹرول کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، ادویات کی کمی اور افراط زر کا سامنا ہے۔

عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران  خان کے آزادی مارچ میں شرکت سے قبل گرفتار کیے گئے 70 افراد کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریکِ انصاف کی طرف سے کارکنان کی ہراسگی کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ معزز عدالت نے استفسار کیا کہ کارکنان کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیوں کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں:

آزادی مارچ کے باعث پرچے ملتوی، کیمبرج امتحانات منسوخ

ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تحریکِ انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں ملی، نیکٹا نے خبردار کیا ہے کہ یہ سیاسی جماعت غیر ملکی ادارے کے حملے کا نشانہ بن سکتی ہے۔ ایم آئی، آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیز کی رپورٹ پر اجازت نہ دینے کا فیصلہ ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ 70 کے قریب پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اگر کوئی قانون توڑنا چاہے تو اس سے حلف نامہ لیا جاسکتا ہے، پولیس شک کی بنیاد پر کسی کو ہراساں تو نہیں کرسکتی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے بانڈ لے کر ان کو چھوڑ دیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کے 70 کارکنان کو بانڈ لے کر چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کسی کے خلاف مقدمہ درج ہو تو کل تک بتا دیں۔

Related Posts