ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکمِ امتناع جاری ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکمِ امتناع جاری ہوگیا
ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکمِ امتناع جاری ہوگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکمِ امتناع جاری کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ممبر انجینئرنگ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے قاضی عادل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں اختر قانون کے مطابق بطور ممبر انجینئرنگ مدتِ ملازمت میں توسیع حاصل نہیں کرسکتے۔ 

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عدالت سے استدعا کی کہ وزارتِ داخلہ ممبر انجینئرنگ کی مدتِ ملازمت میں توسیع دے۔ اس حوالے سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

درخوات پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو آئندہ سماعت تک کسی بھی کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے  ہوئے تمام فریقین کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے۔

ہائی کورٹ نے چیف میٹروپولیٹن آفیسر ایم سی آئی ہمایوں اختر کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر عملدرآمد روک دیا جبکہ میئر اسلام آباد کی درخواست پر حکمِ امتناعی جاری کیا گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ چیف آفیسر ایم سی آئی ہمایوں اختر کی مدتِ ملازمت کی سفارش پر عمل نہ کیا جائے۔ بعد ازاں معاملے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ 

Related Posts