اسلام آبادہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کےخلاف درخواست مستردکردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazlur rehman IHC
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہجہاں کے دلائل کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

شہری شاہجہان خان نے درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے کہا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے، ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑسکتا ہے، مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے؟ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ گلوبل ورلڈ ہے سوشل میڈیا کا دور ہے آپ کس کس کو روکیں گے، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے۔

Related Posts