ورلڈ کرائم انڈیکس، پاکستان چھٹے سے 128ویں نمبر پر آگیا۔ آئی جی سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے سے 128ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی دنیا کے مشہور ممالک کے معروف شہروں سے کرائم انڈیکس میں بہتر مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کو عالمی طرز پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ

خطاب کے دوران آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ رینجرز نے قیامِ امن کیلئے سندھ پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔ سندھ حکومت نے فنڈز مہیا کیے جس سے صوبے کے شہر اور دیہات محفوظ ہوئے ہیں۔ ہمیں صرف ضلع کشمور میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی سندھ کو عالمی طرز پر اپ گریڈ کرنے پر کام شروع کردیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کیلئے کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔

 سندھ حکومت نے سی ٹی ڈی سندھ کی اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا گزشتہ برس اکتوبر کے دوران کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

 

Related Posts