آئی جی سندھ نے گاڑیاں خریدنے کیلئے 80 کروڑ روپے مانگ لیے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG Sindh demands Rs 80 crore for purchase of police vehicles
IG Sindh demands Rs 80 crore for purchase of police vehicles

کراچی: آئی جی سندھ نے پولیس کی گاڑیاں خریدنے کیلئے 80 کروڑ روپے مانگ لیے، محکمۂ داخلہ کی طرف سے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اربوں روپے مالیت کی پولیس کی گاڑیاں خریدنے کیلیئے محکمہ داخلہ نے سمری تیار کرکے وزیراعلیی سندھ کو بھیج دی، سمری آئی جی سندھ کی درخواست پر سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ منگنیجو نے تیار کی ہے۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران سندھ پولیس کی گاڑیاں خریدنے کے لیے 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہوچکی ہے تاہم پولیس کی گاڑیاں خریدنے کے لیے مزید ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ضرورت ہے۔

مزید براں سمری کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 541 گاڑیوں کی خریداری کا ہدف ہے، پولیس کیلئے خریدی جانے والی گاڑیوں میں ریوو، یارس سمیت ڈبل کیبن لینڈ کروزر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مختلف حادثات، خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق

علاوہ ازیں آئی جی سندھ  نے پولیس کی گاڑیاں خریدنے کیلیئے ڈائریکٹ ٹینڈر دینے کی درخواست بھی کردی تاہم براہ راست کسی کمپنی کو ٹینڈر دینا پبلک پروکیورمنٹ رولز کے خلاف ہے۔

Related Posts